Aloo Shimla Mirch Recipe/Aloo Capsicum

 شملہ مرچAmerican Tropics میں پیدا ہوتی تھی اور وہاں 7500قبل مسیح میں بطور خوراک استعمال ہوتی تھی -کولمبس نے دنیا کو اس سے متعارف کروایا شملہ مرچ Classification Botanical میں ایک فروٹ ہے لیکن اسے سبزی کے طور پر کھایا جاتا ہے -برصغیر میں برٹش اسے اپنے ساتھ  لاۓ -شملہ مرچ پاکستان میں سندھ،پنجاب اورمحدود پیمانے پربلوچستان میں کاشت کی جاتی ہے -شملہ مرچ غذایت سے بھرپور اور قوت مدافعیت بڑھاتی ہے -ہم آلو شملہ مرچ ریسیپی پکانا سیکھیں گے  -یہ ریسیپی پکانے میں آسان اور کم وقت میں تیّار ہوجاتی ہے -یہ آلو کپسکم کریDry بنتی ہے اور اسے ہم نان ،چپاتی ،پراٹھوں کے ساتھ کھا  سکتے ہیں -

Aloo Shimla Mirch Recipe/Aloo Capsicum

آلو شملہ مرچ ریسیپی ان اردو پکانا  سیکھتے ہیں-

Aloo Capsicum Ingredients

شملہ مرچ     250    گرام

آلو  1 عدد  درمیانہ  سائز

ٹما ٹر     1 عدد  درمیانہ سائز

ہری   پیاز  3 عدد

ہری  مرچیں 5 عدد

پاؤڈرمصالحے

لال  مرچ پاؤڈر ½  ٹی  اسپون

ہلدی پاؤڈر  ½   ٹی  اسپون

سفید  زیرہ  ثابت  2  ٹی  اسپون

نمک  حسب  ضرورت

تیلml      100(تیل  آپ  کم یا زیادہ  کر سکتے  ہیں)

شملہ  مرچ  آلو  ریسیپی پکانے  کا طریقہ  :

کڑاہی     میں تیل گرم  کریں  اور اس   میں  چھوٹے  کیوبز  میں  کٹے  ہوۓ  آلو شامل  کریں-اتنا    فرائ  کریں کہ  آلو  ٪  90  تک  گل جائیں  اب    انہیں  کڑاہی  سے نکال  لیں-

ہری  پیاز    میں  سے  ہرے  پتے  الگ کر دیں  اور سفید حصہ جو پیاز ہے اسے  باریک  کاٹ لیں  اور گرم تیل میں شامل کر یں-

پیاز جب گولڈن براؤن  ہونے لگے  تو  ثابت  سفید ز یرہ  شامل  کر دیں-

سفید زیرے  میں سے خوشبو  آنے لگے تو اس   میں  ٹماٹر  ،لال  مرچ  پاؤڈر،ہلدی  پاؤڈر  ،کٹی  ہوئ  ہری  مرچیں اور  نمک  شامل  کر دیں-  تھوڑا  پانی  شامل کر دیں  اور مصالحے کو 10 منٹ  ہلکی آنچ   پر پکنے دیں-

جب پانی  خشک  ہونے لگے  تو    مصالحے کو بھونیں  -

مصالحے سے تیل الگ ہونے لگے تو اس میں  شملہ مرچ    کیوبز  میں  کٹی ہوئ  اور فرائ  کیے ہوۓ  آلو کے کیوبز  شامل کر دیں  اور  3  سے 5  منٹ  بھونیں اس کے بعد 0 1سے 15 منٹ  ہلکی  آنچ  پر  پکنے دیں-اگر آپ پانی شامل کر کے سبزی کو گلانا چاہتے ہیں تھوڑا سا پانی شامل کر دیں  -اس سبزی کی Consistencyشوربے   جیسی نہیں  ہوتی  یہ  سبزی خشک  پکائ  جاتی ہے-

جب  شملہ مرچ آلو کی سبزی تیار ہو جاۓ  تو ہری پیاز بریک کاٹ کر شامل کر دیں-

 Conclusion 

آج ہم نے آلو کپسکم پکانا سیکھا آپ ضرور آلو شملہ مرچ ریسیپی کو Try کریں اور اپنی  راۓسےآ گاہ  کیجیے-

FAQ

 س 1- سرخ اور ہری شملہ مرچ میں کیا فرق ہے ؟

ج- سرخ شملہ مرچ دراصل ہری شملہ مرچ ہی ہے جسے پکنے کے لئے بیل پر چھوڑ دیا جاتا ہے اس وجہ سے وہ ذائقے میں میٹھی اور نسبتاً نرم ہوتی ہے- 

س2- کیا شملہ مرچ کو کچا کھایا جا سکتا ہے؟

ج- شملہ مرچ کو کچا یا  پکا کر کھایا جاسکتا ہے

س3- کیا شملہ مرچ صحت کے لئے فائدہ مند ہے؟ 

ج-شملہ مرچ صحت کے لئے بہت فائدے مند ہے-

دل کی  صحت کو بہتر کرتی  ہے-

کینسر کے رسک کو کم کرتی  ہے -

Metabolism  بہتر کرتی ہے -

Antioxidant  خصوصیات ہیں -

Immunity  بہتر کرتی  ہے -

Iron   کی کمی کو دور کرتی ہے-

س4- کیا شملہ مرچ ذیابیطس کے مرض میں مفید ہے؟

ج- جی ہاں شملہ مرچ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہے -شملہ مرچ کم CarbohydrateاورCalories والا پھل ہےجو

خون میں شوگر کی سطح کو برقرار رکھنے اور ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے -

س5- ذیابطیس کے مریضوں کے لئے کون سے رنگ کی شملہ مرچ زیادہ فائدے مند ہے ؟

ج - سرخ اور پیلے رنگ کی شملہ مرچ کو کچا کھا نے سے  ذیابیطس اور موٹاپے کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور جسم میں بلڈ شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے

س6- شملہ مرچ کی 100g Servingمیں کتنی غذایت ہوتی ہے ؟

ج-شملہ مرچ کی 100g Serving میں : 

Calories133.2

Total Fat1.9g

Cholesterol 0.0mg

Sodium1194.0mg

26.5g Carbohydrates Total

Dietary Fiber 4.6g

Protein 4.1g 

س7 - کیا شملہ مرچ پیٹ کے لئے مفید ہے ؟

ج- ج-شملہ مرچ میں Analgesic  اورAntiseptic  خصوصیات پائی جاتی ہیں جو Food Poisoning کے علاج میں مدد دیتی ہیں -شملہ مرچ پیٹ میں مروڑ ،کھنچاؤ ،اور معدے میں خراب Tissues  کو Repair کرتی ہے -

س8- کون سے رنگ کی شملہ مرچ غذائیت میں بہتر ہوتی ہے؟

ج- سرخ رنگ کی شملہ مرچ زیادہ مفید ہوتی ہے کیوں کے وہ  بیل پر زیا  دہ عرصے تک ہوتی ہے-

س 9- شملہ مرچ کے کیا Side Affectsہوتے ہیں؟

ج- شملہ مرچ کھانے  سے ہونے والے چند Side Effects :

حساس افراد میں الرجک رد عمل -

پسینہ آنا 

ناک بہنا 

زیادہ مقدار میں شملہ مرچ کھانے سے پیٹ میں درد اور معدے میں جلن -

Skin  Irritation 

Eye  Irritation 

آلو شملہ مرچ ریسیپی ان اردو پکانا  سیکھتے ہیں-

 

 

 

 

 

 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم